مسلم لیگ(ن) نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھر پور کامیابی حاصل کی ہے ساجد مہدی

Published on November 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 589)      No Comments

Burewala Photo Ok 05-11-2015 copy
بورے والا (یواین پی)مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی و صوبائی اسمبلی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس سید ساجد مہدی سلیم شاہ نے کہا ہے کہ پاکستا ن مسلم لیگ(ن) نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھر پور کامیابی حاصل کی ہے یہ عوام کا مسلم لیگ ن کی حکومت وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں شہباز شریف کی قیادت میں ہو نے والی ملکی ترقی پر بھر پور اعتماد کا اظہار ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزپاکستان مسلم لیگ کے نو منتخب جنرل کونسلر سردار محمد اسلم ڈوگر کی طرف سے اپنی کامیابی پر حلقہ انتخاب کے لوگوں کے اعزاز میں دئیے گئے چک نمبر473ای بی لاٹ ڈوگراں والی میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ناظم ضیاء احمد خان ڈھڈی، نومنتخب کونسلر بلدیہ سردار فلک شیر ڈوگر ،سردار شہزاد احمد ڈوگر،سردار لیا قت علی ڈوگر ،ڈویژنل سیکرٹری مسلم لیگ ن یو تھ ونگ مہر ابرار خالد ،سردار محمد ارشد ڈوگر ،چوہدری عبدالرحمن گھمن،سردار مشتاق احمد ڈوگر ،سردار محمد اعظم ڈوگر ،سردار محمد ڈوگر ،حافظ عبدالشکور ڈوگر،سردار محمد رمضان ڈوگر ،حاجی میاں مشتا ق احمد جوئیہ،محمد احمد ڈوگرکے علاوہ لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجودتھی انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخاب میں منتخب ہونے والے کونسلر ز ہمارے دست و بازو ہیں اور علاقہ میں ہمارے نمائندے ہیں ان کی سفارش پر ترقیاتی کام کروائے جائیں گے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے میزبان نومنتخب کونسلرسردار محمد اسلم ڈوگر نے کہاہے کہ حلقہ کے لوگوں نے ان پر اعتماد کر کے منافقت کی سیاست کا خاتمہ کردیا ہے ان کے دروزے حلقہ کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر وقت کھلے ہیں وہ علاقہ میں مسلم لیگ کی پالیسیوں کے مطابق لوگوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں گے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes