گوجرانوالا(یو این پی)گوجرانوالہ سے تحریک انصاف کا چیئرمین کا امیدوار انتخابی مہم کے دوران اغوا ہوگیا ہے،بابر اشفاق کو رات گئے اغوا کیا گیا جبکہ کار سڑک کنارے کھڑی کر دی گئی ۔تفصیلات کےمطابق گوجرانوالہ کی یونین کونسل تیرہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین کا امیدوار اغواہوگیا ہے ، بابر اشفاق کو انتخابی مہم کے دوران رات گئے اغوا کیا گیا ہے جبکہ مغوی کی کار اروپ کے علاقے میں سڑک کنارے کھڑی مل گئی ہے۔