اوپن یونیورسٹی کے 200۔سے زائد ملازمین 9۔نومبر کو مزار اقبال پر حاضری دیں گے

Published on November 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 597)      No Comments

3....
اسلام آباد(یواین پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے 200۔سے زائد ملازمین پر مشتمل “کارروان اقبال” 9۔نومبر کو صبح ساڑھے آٹھ بجے مزار اقبال پر حاضری دیں گے ٗ مزار پرپھولوں کی چادر چھڑائیں گے اور اجتماعی فاتحہ خوانی کریں گے۔ یونیورسٹی کا ‘کارروان اقبال’ ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے زیر انتظام مزار اقبال پر حاضری کے لئے اسلام آباد سے گذشتہ روز روانہ ہوگیا ہے۔ 2 ۔گاڑیوں پر مشتمل کارروان اقبال کو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہدصدیقی اور رجسٹرار ٗ پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم قریشی نے رخصت کیا۔ روانگی سے قبل وائس چانسلر نے ملازمین کو ہدایت کی کہ پوری طرح ڈسپلن کا خیال رکھیں کیونکہ آپ اوپن یونیورسٹی کی نمائندگی کرنے جارہے ہیں۔ کارروان اقبال مزار اقبال پر حاضری کے بعد لاہور میں تاریخ مقامات جن میں بادشاہی مسجد ٗ شالیمار باغ اور مینار پاکستان شامل ہیں کا بھی دورہ کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes