لاہور (یواین پی) اردو کے نامور شاعر جون ایلیا کی13 ویں برسی آج 8نومبربروز اتوار کو منائی جائے گی جون ایلیاکا اصل نام سید جون اصغر تھا اور وہ 14دسمبر1931 کو امروہہ میں پید اہوئے جون ایلیاکو اردو ،فارسی ،عربی اور عبرانی زبانوں پر عبورحاصل تھا ان کی مطبوعہ نثری کتب میں حسن بن صباح اور جوہر صقلی کے نام شامل ہیں جبکہ ان کے شعری مجموعے شاید ،یعنی ،لیکن ،گمان اور گویا کے نام سے اشاعت پذیر ہیں۔2000میں ان کی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکر دگی سے نوازا گیا جون ایلیا 8نومبر2002 کو وفات پاگئے تھے