تلہ گنگ (یواین پی)ڈیرہ سلطان پرن لیگ کے اور آزاد نو منتخب جنرل کونسلرز اور دیگر سابقہ امیدوار برا ئے جنرل کو نسلرز کا اجلاس ملک سلیم اقبال معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں منعقد ہوا۔ تفصیلات کے مطا بق تلہ گنگ سے ن لیگ نو منتخب جنرل کونسلرز جس میں صوبیدار عالم کھر یال ،ملک عبدالجبار دھولہ ، فیصل محبوب انصاری اور آزاد میں ساجد زوار، شیر افضل باٹا، اور دیگر سابقہ امیدوار برا ئے جنرل کو نسلرزنے شرکت کی ۔ اس مو قع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ہم ملک سلیم اقبال کی قیادت میں متحد ہیں۔ سب نے کہا کہ جو فیصلہ ملک سلیم اقبال کریں گے وہ ہمارا فیصلہ ہو گا ۔ بعد ازاں ظہرا نے کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک سلیمان عاطف ، قلب عباس اگرال ، عقیل حسین ڈوفی ، قاضی الطاف حسین ، غلام عباس ، رضوان گھا ڑا ،ملک قاسم اعوان اور حا جی عبدالرشید شامل تھے ۔