پشاور(یو این پی)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کرپشن پر قومی وطن پارٹی کو حکومت سے نکالا اور پھر بنی گالہ میں ڈرائی کلین کر کے حکومت میں شامل کرلیا۔پشاور میں اسفند یار ولی نے یوتھ ورکر کنونشن سے خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف نے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق وزیراعلٰی پر سنگین الزامات لگائے تاہم کوئی الزام بھی ثابت نہ کرسکی، خیبر پختونخوا حکومت احتساب کمیشن کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کررہی ہے۔ اے این پی سربراہ نے کہا عمران خان نے کرپشن پر قومی وطن پارٹی کو حکومت سے نکالا اور پھر بنی گالہ میں ڈرائی کلین کر کے حکومت میں شامل کرلیا۔