کویت سٹی۔۔۔علامہ محمد اقبال برصغیر کے مسلمانوں کے ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے لئے حکیم الامت ہیں ان کی شخصیت روشنی کا منبع ہے یہ وہ دور تھا جب دنیا کے کئی ممالک کے عوام غلامی کی زندگی گذار رہے تھے ۔ان خیالات کا اظہار کویت میں مقیم پاکستانی سفیر محمداسلم خان نے کویت پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم اقبال کے موقعہ خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال نے غلامی سے نجات کا قوم کو راستہ دکھایا سوئی ہوئی قوم کو جگایا اورانہیں خودی وامید کا پیغام دیا ۔اس موقعہ پر کے پی ایف اے کے صدر رانا اعجاز حسین سہیل ،اکسفورڈ پاکستان سکول کی پرنسپل محترمہ غزالہ بانو نے علامہ اقبال کے فلسفہ پر تفصیلی مقالہ اوران کے پیغام کے بارے میں سیر حاصل خطاب کیا ۔طارق اقبال نے ترنم میں علامہ اقبال کا کلام پیش کیا اس کے علاوہ مقامہ شعراء ،صداقت علی صداقت ترمذی ، بدرسیماب، کاشف کمال ، خالد سجادنے شاعر مشرق علامہ اقبال کو منظوم خراج تحسین پیش کیا ۔قبل ازیں تقریب کا آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ہوا جس کی سعادت قاری صہیب انجم نے حاصل کی ۔اسقبالیہ اورپروگرام کے ابدائی حصہ کو کمپیئرنگ کے فرائض ثاقب آفتاب سیکرٹری جنرل کے پی ایف اے جبکہ پروگرام کے بقیہ کی کمپیئرنگ معروف ادبی وتدریسی شخصیت پروفیسر عبدالقدوس نے انجام دئیے ۔کے پی ایف اے نے اپنی روایت کوبرقرار رکھتے ہوئے وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام سیکنڈری اورہائر سیکنڈری کے امتخانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں شیلڈ اورسرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے بورڈ زامتخانات میں نمایاں کارگردگی پر پاکستان انٹرنیشنل سکول وکالج خیطان کے پرنسپل کرنل(ر) انجم مسعود نے ونر ٹرافی وصول کی جبکہ رنر اپ ٹرافی پاکستان سکول وکالج سالمیہ کی پرنسپل محترمہ زرینہ غلام محمد خان نے وصول کی ۔اظہار تشکر کے لئے تقریب کے میزبان ڈاکٹر علی انصاری نے سفیر پاکستان سمیت تمام حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ کے پی ایف اے ،ان شاء اللہ علامہ اقبال کا یوم ولادت مناتی رہے کی کیونکہ ہمارا مقصد نئی نسل کو پیغام اقبال اور فلسفہ اقبال سے روشناس کرانا ہے ۔آخرمیں قاری صہیب انجم کی دعا کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی