ٹوکیو(یو این پی)عالمی شہرت یافتہ عالمی دین اور معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ٹوکیو میں ایک پروگرام میں شرکت کے لیے ہال کی گنجائش سے ہزاروں کی تعداد میں زائد لوگ پہنچ گئے۔اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے،اپنے موضوع ”کیاخداکا وجود ہے“، پر انتہائی مدلل انداز میں لیکچر دیا اور سوال و جواب کا سیشن کیا جس میں زیادہ تر غیر مسلم لوگوں کو سوال کرنے کی دعوت بھی دی گئی۔اس موقع پر ایک جاپانی خاتون نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خدا کے وجود کے حوالے سے دلائل سے بھرپور انتہائی اثر انگیز خطاب اور اپنے سوال کے انتہائی مدلل جواب سے متاثر ہو کر موقع پر ہی کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا ،جس پر ہال میں موجود ہزاروں افراد نے پرزور تالیوں کی گونج میں نو مسلم خاتون کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔