اسلام آباد (یواین پی)”علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یوم اقبال کو بھر پور جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے ٗ 23۔نومبر کو” اقبال” پر ایک عظیم الشان تقریب منعقد کی جائے گی ٗ اسی روز یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری میں “اقبال کارنر”کا افتتاح بھی کیا جائے گا ٗ اقبال کے پیغام کو نئی نسل تک پہنچانے کے لئے”کلیات اقبال”پر ریسرچ جنرل شائع کیا جارہا ہے اور آئندہ سال اقبال کی تصاویر اور شاعری پر مبنی کیلنڈر شائع کیا جائے گا جسے طلبہ و طالبات میں تقسیم کریں گے” ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے آج )سوموار 9۔نومبر(کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک عمل سے “یکساں امتحانی نظام”کے زیر عنوان منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب میں کیا۔ یوم اقبال کے حوالے سے ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید کہا کہ آج 9۔نومبر کو یونیورسٹی کی ایمپلا ئز ویلفئیر ایسوسی ایشن کی سربراہی میں200۔سے زائد ملازمین نے مزار اقبال پر حاضری دی ٗ یونیورسٹی کے کارکنوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج شام ایوان صدر میں “یوم اقبال”کی تقریب میں ڈاکٹر شاہد صدیقی کی سرکردگی میں اوپن یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات کا وفد بھی شرکت کرے گا۔