عارف والا ( یواین پی) تحصیل بھر میں -3 روزہ انسداد پولیومہم کے دوران143363 بچوں کو پولیو ویکسین گھر گھر پلانے کا عمل شروع ہوگیا تحصیل بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کے لئے 304ٹیمیں کام کررہی ہیں جبکہ تحصیل بھر کی26 یونین کونسلز میں سپروائزر آفیسر تعینات کیے گئے ہیں59ایریا انچار ج اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ عارفوالا ڈاکٹر عبدالستار شیخ کی زیر نگرانی پولیو ویکسین پلائی جارہی ہیں۔ یہ تمام ٹیمیں گھر گھر، بس اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشن ، ٹی ایچ کیو ہسپتال ،مین چوراہوں اور سکولوں میں بچوں کو پولیو کی ویکسین پلانے میں مصروف عمل ہیں تین روزہ پولیو مہم 12 نومبر تک جاری رہے گی ۔