موسم سرما کی آمد کیساتھ پہناوے تبدیل

Published on November 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments

666
کراچی(یو این پی) موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی پہناوے بھی تبدیل ہوگئے،فیشن کے تقاضوں کے پیش نظرمارکیٹوں میں بھی رنگ برنگے اورہرمعیار کے سوئیٹرزکی بہارآگئی ہے،جاڑے نے دستک دی توساتھ میں صنف نازک بھی نکل پڑیں اپنے من پسند سوئیٹرز کی خریداری کیلئے،مارکیٹ میں موجود شرگز،کارڈیگنز،کیپس شالزسمیت سوئٹرز کی مختلف اقسام خواتین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں،فیشن کی دلدادہ خواتین کا کہنا ہے کہ سوئٹرز کا انتخاب شخصیت میں چار چاند لگا دیتا ہے۔چھوٹے ہو یا بڑے مارکیٹ میں ہرکوالٹی کے سوئٹرزموجود ہیں،دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہرخواتین کی اپنی اپنی پسند ہے،لانگ،شارٹ اورمڈ سائزکے سوئٹرزکو زیادہ پسند کررہی ہیں۔ملبوسات کے ساتھ میچنگ سوئیٹرز کا انتخاب بھی اب خواتین کی اولین ترجیح بن چکا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes