خورشید انور سٹیڈیم وہاڑی میں تین روزہ انٹر یونیورسٹی سپورٹس میلہ کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز

Published on November 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 442)      No Comments

وہاڑی( یواین پی) خورشید انور سٹیڈیم وہاڑی میں ضلعی محکمہ سپورٹس ، پلان پاکستان11-11-2015 Sports Festival اور تین یونیورسٹیوں کے کیمپس کے اشتراک سے پہلے تین روزہ انٹر یونیورسٹی سپورٹس میلہ کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز کر دیا گیاافتتاحی تقریب میں پرنسپل زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سب کیمپس بوریوالا وہاڑی ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ ، ڈائریکٹر کامسیٹس یونیوردسٹی وہاڑی کیمپس ڈاکٹر خیرالزماں نے سپورٹس میلہ کا ا فتتاح کیا اس موقع پر اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق نوجوانوں کے حقوق کے لیے کوشاں عالمی سماجی تنظیم پلان انٹر نیشنل پاکستان کے ڈسٹرکٹ یونٹ مینیجر وہاڑی عمران جاوید زرعی یونیورسٹی ، کامیسٹس یونیورسٹی ، اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے وہاڑی کیمپس کے کھلاڑیوں ، اتھلیٹس کے علاوہ طلبا و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی سپورٹس میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل زرعی یونیورسٹی فیصل آباد بوریوالا سب کیمپس ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کہا کہ انسانی جسم کو چاک و چوبند رکھنے اور صحت برقراررکھنے کے لیے کھیلیں نہایت اہم ہیں ہائر ایجوکیشن کمیشن بھی کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہا ہے اس مقصد کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر سال ملک کی 6یونیورسٹیوں سے ایسے کھلاڑی طلبا جو اچھی تربیت سے عالمی سطح کے مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں کو تربیت کے لیے بیرون ملک بھجوایا جائیگا ، کھلاڑی طلبا کی ذاتی فائل تیار کی جائے گی انہوں نے کہا ہائر ایجوکیشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں تقریبا14لاکھ طلبا مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں لیکن ان میں کھلاڑی طلبا و طالبات کی تعداد صرف 11ہزار ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے بھی اب کسی ملک کی ترقی کے لیے کل طلبا کا50فیصد کھیل کے میدان سے وابستہ ہونے کو ایک معیار مقرر کر رکھا ہے ہمیں اپنے اداروں میں اس معیار کو پانے کے لیے اہداف مقرر کرنا ہوں گے ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس ڈاکٹر خیرالزماں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدان آباد ہونے سے نوجوانوں کا رحجان منفی سرگرمیوں کی جانب نہیں ہوتا اورکھیل کود سے جسم میں دوران خون بہتر ہونے سے ذہنی صلاحیتیں بہتر ہوتی ہیں پلان انٹرنیشنل پاکستان کے ڈسٹرکٹ یونٹ مینیجر وہاڑی عمران جاوید نے کہا کہ ان کا ادارہ پاکستان میں نوجوانوں کے حقوق کے لیے کوشاں ہے اس سپورٹس فیسٹیول میں بھی پلان پاکستان بھر پور تعاون کر رہا ہے سپورٹس میلہ کے پہلے روز رسہ کشی کے مقابلہ میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی وہاڑی کیمپس کے طلبا نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیمپس بوریوالا کو شکست دے دی ایک سو میٹر کی دوڑ میں کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس کے طلبا نے پہلی اور دوسری جبکہ زرعی یونیورسٹی سب کیمپس کے طالبعلم نے تیسری پوزیشن حاصل کی چار سو میٹر کی دوڑ میں زرعی یونیورسٹی سب کیمپس کے طلبا نے پہلی اور دوسری جبکہ کامسیٹس کے طالبعلم نے تیسری پوزیشن حاصل کی بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس کے بھی مقابلے ہوئے جس میں کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا یہ کھیل میلہ13نومبر تک جاری رہیگا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog