راولپنڈی (یو این پی) بلدیاتی انتخابات سے پہلے امیدواروں کے گھروں پر پولیس کے چھاپوں پر ناراض مسلم لیگی رہنما راجہ وحید محفوظ کے انتخابی دفتر پر پولیس نے دھاوا بول دیا۔ متعدد افراد گرفتار کر لیے گئے۔این اے چھپن میں پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست دینے کی سزا یا مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر آزاد حیثیت سے انتخاب لڑنے کا جرم پولیس کی بھاری نفری نے راولپنڈی کے علاقے شمس آباد میں ایک انتخابی دفتر پر چھاپا مارا اور وہاں موجود افراد کو زدوکوب کیا اور امیدوار کے گھر میں گھس گئے۔پولیس کی نفری اتنی زیادہ تھی کہ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ایسے معلوم ہو رہا تھا کہ کسی ہائی پروفائل دہشت گرد کے خلاف کاروائی ہونے جا رہی ہو۔راجہ وحید محفوظ نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت چیف الیکشن کمشنر سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔