میرپور خاص (یوا ین پی)صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 67 پر ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری رہا۔ اس موقع پر کوٹ غلام محمد میں عام تعطیل رہی اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی جمیل احمد کے انتقال کے باعث یہ نشست خالی ہو گئی تھی۔ پیپلز پارٹی نے جمیل احمد کے بھائی نور احمد کو اپنا امیدوار نامزد کی جبکہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے غلام قادر مقابلے پر موجود تھے۔ پی ایس 67 پر ٹوٹل نو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جن میں 5 آزاد امیدوار بھی رکن صوبائی اسمبلی بننے کے امیدوار تھے۔پی ایس 67 پر کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار ایک سو ستتر ہے جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد 62 ہزار 535 ہے۔ علاقے میں پولیس اہلکاروں کے ہمراہ رینجرز اور لیویز پولیس کے اہلکار بھی فرائض انجام دیتے رہیں۔واضح رہے کہ ووٹ ڈالنے کی شرح انتہائی کم رہی جس کی وجہ ہندووں کا تہوار دیوالی بھی بتائی جا رہی ہے کیونکہ ووٹرز کی بڑی تعداد ہندو برادری سے تعلق رکھتی ہے۔