موسم سرماکا آغاز، سوہن حلوہ کی مانگ میں اضافہ

Published on November 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,386)      No Comments

444
ملتان(یو این پی) ملتان میں موسم سرما کے آغاز کیساتھ ہی سوہن حلوہ کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے،اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں مقبول ہے،موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی سوہن حلوہ کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے،خاص اجزا اور دیسی گھی سے تیار کردہ ملتانی سوہن حلوہ روایتی ہونے کیساتھ ساتھ ذائقے میں بھی اپنی مثال آپ ہے،ملتانی سوہن حلوے کی تیاری میں جہاں خاص اجزا درکار ہوتے ہیں،وہیں تیاری میں کاریگر بھی اپنی مہارت دکھاتے ہیں ،ملتان میں سوہن حلوہ چار سو سے پانچ سو روپے فی کلو تک فروخت کیا جارہا ہے،اسے سوغات کے طور پر لوگ نہ صرف اندورون ملک بلکہ بیرون ممالک بجھواتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy