بلاول نے ’’اردو‘‘‘ سیکھنے کیلئے شہلا رضاکو استانی رکھ لیا

Published on November 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

555
کراچی(یو این پی)پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کے بقول بلاول بھٹو زرداری ابھی میچور نہیں ہوئے وہ سیکھ رہے ہیں۔جب تربیت یافتہ ہوجائیں گے پارٹی کے تمام اختیارات اسے سونپ دیئے جائےں گے۔تاہم آجکل بلاول خود کو ایک میچور لیڈر ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں اس لئے تو اندرون سندھ میں انکے روز جلسے اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور اس کا نتیجہ بھی حاصل کررہے ہےں جس کا یہ ثبوت ہی کافی ہے وہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سندھ سے کافی نشستیں حاصل کرچکے ہیں۔اب بلاول نے اردو سیکھنے کیلئے پارٹی رہنما شہلا رضا کی خدمات حاصل کرلی ہیں اور پارٹی رہنماﺅں سے کہا ہے کہ اس سے انگریزی کے بجائے اردو میں بات کیا کریں۔یاد ہے بلاول بیرون ملک سے پڑھے ہوئے ہیں اورزندگی کا زیادہ تر حصہ بیرون ملک ہی گزارہ ہے اس لئے انکی اردو بہت کمزور ہے جس کو بہتر کرنے کیلئے انہوں نے شہلا رضا کی خدمات حاصل کی ہیں۔واضح رہے جب انکی والدہ بےنظیر والد کی پھانسی کے بعد جلاوطنی کاٹ کر آئیں تھی انہیں بھی اردو کا مسئلہ پیش آیا تھا۔اپنے پہلا جلسہ جو انہوں نے فیصل آباد میں کیا تھا راستے میں راجہ انور انہیں اردو تقریر پڑھاتے گئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes