ممبئی (یو این پی)بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستان کی بہو ثانیہ مرزا 29 برس کی ہو گئی۔ اس موقع پر رنگا رنگ پارٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ پارٹی میں دبنگ اداکار سلمان خان سمیت بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے شرکت کر کے محفل میں چار چاند لگا دیے۔ بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستان کی بہو ثانیہ مرزا نے زندگی کی 29 بہاریں دیکھ لی۔ جب سالگرہ کھلاڑی کی ہے تو کیک انوکھا کیوں نہ ہو اس لیے ٹینس کورٹ کا منظر پیش کرنے والا کیک کاٹا گیا۔