انتخابات جیتنے کیلئے پولیس کو استعمال کیا جا رہا ہے : عمران خان

Published on November 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 391)      No Comments

222
پشاور (یو این پی) عمران خان نے خیبرپختونخوا کی پولیس کو ماڈل پولیس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ کی پولیس کو استعمال کیا جا رہا ہے اور بلدیاتی انتخابات میں بھی ان کی مدد لی جا رہی ہے مگر آنے والے انتخابات میں پی ٹی آئی ہی کامیاب ہو گی۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں عمران خان نے آتے ہی سی ٹی ڈی پولیس سے دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے بریفنگ لی اور بعد میں جا پہنچے شرقی تھانے جہاں انہیں رپورٹنگ سنٹر کا دورہ کرایا گیا۔اس دوران انہوں نے مختلف بلدیاتی انتخابات میں نیبر ہوڈ کونسل ناظمین سے خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر عمران خان صوبے کی پولیس کی تعریف کرتے رہے۔ عمران خان اس موقع پر بھی میاں برادران کو آڑے ہاتھوں لینا نہ بھولے۔ انہوں نے میٹرو بس منصوبے پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس منصوبے نہیں بلکہ ادارے بنانا مشکل کام ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy