راولپنڈی(یو این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پنیٹا گون میں سینٹ کام کے کمانڈراورجنرل مائیک ملر سمیت دیگرعسکری حکام سے ملاقاتیں کیں،دفاعی تعاون،علاقائی سلامتی اور افواج کے مابین روابط مضبوط بنانے پرغورکیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے پینٹاگون کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جنرل مائیک، سینٹ کام کمانڈرجنرل آسٹن ، سیکرٹری اورڈپٹی سیکرٹری دفاع سے ملاقاتیں کیں ، ملاقاتوں میں دفاعی تعاون،افواج کے مابین روابط مضبوط بنانے،علاقائی سلامتی اورتربیتی پروگراموں میں اضافے پر غورکیا گیا،ترجمان کا کہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے دورہ امریکا میں امریکی آرمی چیف ، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف اور سیکرٹری دفاع ایشٹن کارٹر،سی آئی اے کے سربرہ سے ملاقاتیں کی ہیں،اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشتگردی سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، قوم کی مدد سے دہشتگردی، شدت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں،آیشٹن کارٹر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،انہوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان سے ہرممکن تعاون کا اعادہ بھی کیا،جنرل راحیل شریف نے نائب امریکی وزیردفاع کے ہمراہ نائن الیون کی یادگار کا دورہ بھی کیا۔