پی آئی اے کے 6 نومبر سے اکاؤنٹس منجمد

Published on November 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

333
اسلام آباد(یو این پی) قومی ائیر لائن (پی آئی اے) اور ایف بی آر کے درمیان ٹیکس وصولی کے واجبات کا معاملہ سنگین ہوتا گیا، ایف بی آر نے پی آئی اے کے ٹیکس کی عدم ادائیگی کی مد میں 6 نومبر سے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر نے قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کے 2 ارب سے زائد کے ٹیکسز کی عدم ادائیگی کی مد میں تمام اکاؤنٹس 6 نومبر سے منجمد کر رکھے ہیں، جس سے ملازمین کی تنخواہیں سمیت دیگر اخراجات کی ادائیگی میں شدید مشکلات پیش آئی ہیں۔ پی آئی اے نے اکتوبر کے مہینے میں ایک ارب 13 کروڑ جبکہ نومبر ایک ارب ایک کروڑ ادا کر دیئے ہیں۔ پی آئی اے کو مزید 7 کروڑ کی ادائیگی کرنا ہے، ایف بی آرنے پی آئی اے کے 7 کروڑ روپے کی ادائیگی تک انکے اکاؤنٹس بحال کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog