لاہور( یواین پی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت یہاں اجلاس ہوا جس میں جہلم میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی- وزیر اعلی نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی واقعہ کا ہر پہلو سے جائزہ لے کر مکمل رپورٹ پیش کرے- انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائے گا- امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں- وزیر اعلی نے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ہدایت کی کہ وہ جہلم جا کر صورتحال کا جائزہ لے- صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ جہلم سے منتخب نمائندے، کمشنر و آر پی او راولپنڈی، ڈی سی او اور ڈی پی او جہلم ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔