پنجاب کے بلدیاتی انتخابات پر ایک خصوصی رپورٹ

Published on November 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments

00
لاہور(یو این پی) بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں پنجاب کی بڑی سیاسی شخصیات اور خاندانوں کے درمیان کانٹے کا رن پڑے گا، مخدوم فیملی ملتان،کھوسہ اور لغاری خاندان ڈی جی خان میں سرگرم ہو گئے،تو شیخ رشید احمد راولپنڈی میں اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کی جنگ میں مصروف ہیں،بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کئی سیاسی شخصیات اور خاندان اپنی جدی پشتی سیاست کو برقرار رکھنے کے لئے جوڑ توڑ میں مصروف ہیں، اپر پنجاب میں اہمیت کے حامل ضلع راولپنڈی، جہاں عام انتخابات میں تحریک انصاف نے الٹی گنگا بہادی اور اب ضلعی حکومت کے قیام کی جنگ میں مسلم لیگ ن کے نامور سپہ سالاروں ، چودھری نثار علی خان، حنیف عباسی ، راجہ اشفاق سرور ، شاہد خاقان عباسی اور دیگر سیاسی پنڈتوں کو زیر کرنے کو تیار ہے،جنوبی پنجاب کے اہم ضلع ملتان پر نظر ڈالی جائے تو پیپلز پارٹی کے مخدوم یوسف رضا گیلانی، کنگ آف تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی ، سیاسی باغی مخدوم جاوید ہاشمی اور مسلم لیگ نواز کے سکندر حیات بوسن ایک دوسرے کو زیر کرنے کے لئے تیار ہیں،رحیم یار خان جو کہنے کو تو ایک پسماندہ ضلع تصور کیا جاتا ہے لیکن سیاسی لحاظ سے اتنہائی اہم ہے،جہاں تحریک انصاف کے جہانگیر ترین، اور پیپلز پارٹی کے مخدوم احمد محمود ضلعی حکومت کے قیام کے لئے مورچہ بندی کئے بیٹھے ہیں،پنجاب کا دور افتادہ ضلع، ڈیرہ غازی خان،جہاں لغاری، مزاری، دریشک خاندان پر کھوسہ خاندان کا پلڑا ایک عرصہ سے بھاری تھا لیکن سردار ذوالقار علی خان کھوسہ کی مسلم لیگ ن سے بغاوت کی وجہ سے ہر سیاسی خاندان اپنی سیاسی اجارہ داری کو قائم رکھنے کے لئے بلدیاتی انتخابات پر تکیہ کئے ہوئے ہے۔ پنجاب کا ایک اور اہم ترین ضلع بہاولپور، جسے صوبے کا درجہ دینے کی تحریک نے ابھی دم نہیں توڑا، یہاں گیلانی اور چیمہ برادری دیگر علاقائی گرپوں کی حمایت سے پنجہ لڑانے میں مصروف ہیں، اسی طرح مظفر گڑھ سے آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کی دو نششتوں پر کامیابی حاصل کرنے والے جمشید دستی عوامی مقبولیت کا ایک اور امتحان پاس کرنے کے لئے دیگر سیاسی کنگز سے سینگ پھنسائے بیٹھے ہیں، اسی طرح دیگر اضلاع میں بھی سیاسی قد کاٹھ کی مالک شخصیات بشمول خواجہ آصف، احسن اقبال، دانیال عزیز، فردوس عاشق اعوان، اسد عمر، عثمان ڈار طارق بشیر چیمہ اپنی سیاسی طاقت کا لوہا منوانے کی جستجو میں سرگرم ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题