پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو کراچی میں شکست کا خوف ہے،فاروق ستار

Published on November 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

04
کراچی(یو این پی) ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کہتے ہیں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کو کراچی میں شکست کا خوف ہے اسی لیے دونوں جماعتیں الیکشن ملتوی کرانے کے بہانے ڈھونڈ رہی ہیں،نائن زیرو پر پریس کانفرنس میں فاروق ستار نے مخالفین پر تنقید کی،کہا کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن میں راہ فرار چاہتی ہیں،شکست کے ڈر سے الیکشن ملتوی کرانے کی کوشش کررہے ہیں،فاروق ستار نے کہا کہ رینجرز پر حملے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرانے کی سازش ہے،جبکہ انتخابی مہم میں کام کرنے والے کارکنوں کو بھی گرفتار کیاجارہا ہے،کارکنوں کی گرفتاریوں سے انتخابی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں،ایم کیوایم کے رہنما نے مزید کہا کہ تیسرے مرحلے کے بلدیاتی الیکشن کی مہم میں تیزی آرہی ہے،متحدہ قومی موومنٹ انتخابات میں سرپرائز دے گی،اور پانچ دسمبر کے انتخابات میں تاریخی فتح حاصل کرے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog