جھنگ، تحصیل اٹھارہ ہزاری کی 11 یونین کونسلوں سے چئیرمین اور وائس چئیرمین کے 47 پینل الیکشن میں قسمت آزمائی کرینگے

Published on November 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 790)      No Comments

7777
تحصیل کی 11 یونین کونسلوں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 12 ہزار 808 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ، مہدی خان بلوچ پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع میں پانچ دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ضلع کونسل کیلئے تحصیل اٹھارہ ہزاری کی 11 یونین کونسلوں سے چئیرمین اور وائس چئیرمین کے 47 پینل الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔اس تحصیل کی یونین کونسل 84 سے چئیرمین کے آزاد امیدوار محمد اقبال خان جبوآنہ اور وائس چئیرمین کے امیدوار مہدی خان بلوچ پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔اس تحصیل کی 11 یونین کونسلوں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 12 ہزار 808 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں 64 ہزار 469ووٹر مرد اور 46 ہزار 822 خواتین ووٹرز شامل ہیں ۔تحصیل اٹھارہ ہزاری میں مسلم لیگ ن کی جانب سے چئیرمین اور وائس چئیرمین کے کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا ۔تحصیل اٹھارہ ہزاری میں بھی مسلم لیگ ن دو دھڑوں میں تقسیم ہے جس میں سے ایک دھے کی قیادت موجودہ رکن صبائی اسمبلی میاں محمد اعظم چیلہ جبکہ دوسرے دھڑے کی قیادت مسلم لیگ ن کے ہی سابق رکن صوبائی اسمبلی غضنفر عباس جبوآنہ کے بیٹے فیصل حیات جبوآنہ کر رہے ہیں ۔اس کے علاوہ انہی 11 یونین کونسلوں کے مختلف وارڈز سے 10 کونسلر پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔بلا مقابلہ منتخب ہونے والے کونسلروں میں یونین کونسل 84 کے وارڈ ایک سے ذوالفقار علی ،وارڈ دو سے محمد اقبال ،وارڈ تین سے جمشید مہدی ،یونین کونسل 86 کے وارڈ دو سے اللہ بخش اور وارڈ تین سے محمد اقبال بلا مقابلہ کونسلر منتخب ہوئے ۔اسی طرح یونین کونسل 87 کے وارڈ ایک سے حشمت اللہ اور وارڈ دو سے محمد اشرف ،یونین کونسل 90 کے وارڈ دو سے قیصر شہزاد ،وارڈ پانچ سے مصور حسین اور یونین کونسل 91 کے وارڈ دو سے محمد افضل بلا مقابلہ کونسلر منتخب ہونے والوں میں شامل ہیں ۔جبکہ ان کا حتمی نوٹیفیکیشن پانچ دسمبر کو ہونے والے انتخابات کے بعد جاری کیا جائے گا۔

جھنگ ،تھانہ صدر کے علاقہ میں میاں ،بیوی اور بیٹا قتل
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ صدر کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میاں ،بیوی اور ان کے بیٹے کو قتل کر دیا ۔جس گھر میں تین افراد کو قتل کیا گیا ہے وہ چوکی مکھیانہ کے بلکل عقب میں واقع ہے۔پولیس کے مطابق موضع مکھیانہ میں گزشتہ رات نامعلوم افراد نے نذیر نامی شخص کے گھر میں گھس کر 60 سالہ نذیر ،اس کی بیوی 50سالہ سلامت بی بی اور اس کے بیٹے 30 سالہ محمد بوٹا کو تیز دھار والے آلے کے وار کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔اہل علاقہ کو واردات کا علم اس وقت ہوا جب آج صبح نذیر کا ایک رشتہ دار اسے ملنے کیلئے گھر آیا لیکن بار بار دروازہ کھٹکھٹانے کے با وجود کسی نے دروازہ نہیں کھولا ۔اس پر لوگوں نے دیوار پھلانگ کر بیرونی دروازہ کھولا اور گھر کے اندر جا کر دیکھا تو تینوں کی نعشیں زمین پر پڑی ہوئیں تھیں ۔تہرے قتل کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں ۔ایس ایچ او تھانہ صدر چوہدری خادم حسین کے مطابق تینون افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے اور تینوں کی گردن اور سر پر زخموں کے نشان ہیں ۔انہوں نے بتا یا کہ مقتول نذیر ویٹرنری اسپتال کا ریٹائرڈ چوکیدار تھا ،پولیس نے تہرے قتل کے ملزموں کی تلاش کیلئے قانونی کا روائی شروع کر دی ہے ۔

ٹریفک کے مختلف حادث میں 06 ا فرا د شدیدزخمی
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ چیلہ موڑ تھانہ مسن کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کے پانچ فٹ گہرے گٹر میں گرنے سے پیش آیا جس سے 20سالہ احمدعلی26سالہ وریام شدید زخمی ہوادوسرا حادثہ ملتان روڈ ڈولی شہید کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کے بے قابو ہوکر سلیپ ہو نے سے پیش آیاجس سے 26سالہ نجمہ بی بی 28سالہ سکندر شدید زخمی ہو ا تیسرا حادثہ وارث روڈ پر دوتیزرفتار موٹر سائیکل کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا جس سے 55سالہ حق نواز 16سالہ فضل عباس شدید زخمی ہو �أ جنھین ٰ ریسکیو1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme