تحریک انصاف نےاین اے122 کےضمنی انتخاب کو چیلنج کردیا

Published on November 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 218)      No Comments

000
اسلام آباد(یو این پی) تحریک انصاف نےاین اےایک سو بائیس کے ضمنی انتخاب کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیا،علیم خان کا کہنا ہے ضمنی الیکشن سےقبل تیس ہزارووٹ منتقل کئےگئے۔تحریک انصاف نےاین اےایک سو بائیس کے ضمنی انتخاب کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیا، تحریک انصاف کے امیدار علیم خان نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی،درخواست میں مسلم لیگ ن پرالزام لگایا ہے کہ ضمنی الیکشن سے قبل تیس ہزار کے قریب ووٹ منتقل کئے گئے جن میں بائیس ہزار ووٹوں میں ردوبدل کیا گیا جس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں،ضمنی انتخاب کوکالعدم قراردیا جائے،الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیم خان کا کہنا تھا کہ نہ نادرا تفصیلات فراہم کر رہا ہے اور نہ ہی الیکشن کمیشن کی جانب سے واضح جواب دیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی منتقلی کے ثبوت ہم فراہم نہیں کر رہے بلکہ الیکشن کمیشن نے خود ووٹوں کی منتقلی کا معاملہ تسلیم کیا،علیم خان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کسی صورت بھی دھاندلی زدہ الیکشن قبول نہیں کرے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy