پاکستان برطانیہ کو قریبی دوست سمجھتا ہے، نوازشریف

Published on November 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 242)      No Comments

 777
مالٹا(یو این پی) وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں امن کی خاطر پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ کسی بھی پیشگی شرط کے بغیر بات چیت کیلئے کرنا چاہتے ہیں،پاکستان برطانیہ کو قریبی دوست سمجھتا ہے،وزیر اعظم نوازشریف نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون نے مالٹا میں ملاقات کی،ملاقات میں خطے بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی،وزیراعظم نوازشریف نے کہا پاکستان نے دو سال میں دہشتگردی کیخلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کیں،امن کیلئے پاکستان بھارت کے ساتھ بھی پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کیلئے تیار ہے،وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان دولت مشترکہ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،ملاقات میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک ہوئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes