لاہور(یو این پی)عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے نجی ٹی وی چینل سے معاملات طے پا گئے ہیں اور قوی امکان ہے کہ دسمبر کے آخر یا جنوری میں اپنا پروگرام شروع کریں گی۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ نیو ٹی وی انتظامیہ سے ریحام خان کے معاملات طے پا گئے ہیں اور وہ ماہانہ 50 لاکھ روپے معاوضہ وصول کریں گی۔ یاد رہے کہ عمران خان سے علیحدگی کے بعد دو دیگر نجی ٹی وی چینلز نے بھی ریحام خان سے رابطہ کیا تھا اور انہیں بھاری معاوضے کے عوض پروگرام کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن اب اطلاعات ملی ہیں کہ ریحام خان نے نیو ٹی وی سے معاملات طے کر لیے ہیں۔