الیکشن کمیشن انتخابی ضابطہ اخلاق کا ازسر نو جائزہ لے،سعد رفیق

Published on November 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 396)      No Comments

444
لاہور (یو این پی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے قوائد و ضوابط میں جمہوری تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں لائے، عوامی نمائندوں کو ووٹرز سے دور نہیں رکھا جا سکتا،لاہور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی طرف سے بنائے جانے والے قوانین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی ضابطہ اخلاق کا ازسر نو جائزہ لے، ووٹرز سے رابطہ کرنے اور ریلیاں نکالنے پر نوٹس الیکشن کمیشن سیاسی رہنماوٴں کو جاری کرتا ہے اور عمران خان حکومت پر تنقید شروع کر دیتے ہیں، ایسے غیر جمہوری قوانین کو بدلنے کی ضرورت ہے،خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھی تحریک انصاف کی توقعات کو ٹھیس ہی پہنچے گی، تحریک انصاف کی ریلیاں اور جلسے تو شاندار ہو سکتے ہیں لیکن انتخابی نتائج انکی خواہش کے مطابق نہیں آ سکتے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes