انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیرکاجھنگ جیل کا دورہ

Published on December 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 493)      No Comments

index
جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے گزشتہ روز سالانہ معائنے کے سلسلے میں جیل کا دورہ کیا۔ انہوں نے جیل سپرنٹنڈنٹ چوہدری الیاس اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کے ہمراہ جیل کا تفصیلی دورہ کیا ۔انہوں نے جیل کی مختلف بیرکوں اور نو عمر وارڈز میں قیدیوں سے ان کے مسائل معلوم کیے ،جیل اسپتال اور کچن اسیران کے دورے کے دوران قیدیوں کے لیے تیار ہو نے والے کھا نے کے معیار کو چیک کیا آئی جی نے جیل کی صفائی اور سیکیورٹی کے انتظامات کابھی جائزہ لیا۔انہوں نے کٹ پریڈ لگانے والے اڑتالیس ملازمین کو ایک ہزار روپے فی کس انعام دیاجبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو حق نواز کو پانچ ہزار روپے جبکہ لا ئن افسر کو تین ہزار روپے نقد انعام دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme