رحیم یار خان(یواین پی) بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے کے لیے رحیم یار خان میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں ، چھ چیئرمین، وائس چیئرمین اور اناسی جنرل کونسلر بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں،رحیم یار خان میں بھی حالیہ بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں ضلع بھر کی ایک سو انتالیس یونین کونسلز میں دوہزار پانچ سو نو امیدوار حصہ لے رہے ہیں،مسلم لیگ ن کے چارسو انسٹھ،پیپلزپارٹی کے پانچ سو تین،پاکستان تحریک انصاف کے ایک سو سڑسٹھ ،جے یو آئی ف کے انیس،جماعت اسلامی کے آٹھ ،ایم کیو ایم ایک اور ایک ہزار تین سو باون آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں،جوں جوں الیکشن قریب آرہا ہے سیاسی جوڑ توڑ بھی جاری ہے،ووٹروں کا کہنا ہے کہ بنیادی مسائل حل کرانے والے امیدوار ہی منتخب ہونگے،رحیم یار خان کے بلدیاتی الیکشن کے لیے آزاد امیدوار پارٹی ٹکٹ ہولڈر کے لئے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں،فیصلہ پانچ دسمبر کو ہوگا کہ قسمت کس پر مہربان ہوتی ہے۔