پنجاب :بلدیاتی انتخابات ،پولنگ 5 دسمبرکوہوگی

Published on December 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 577)      No Comments

03
راولپنڈی(یو این پی)  پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے پولنگ پانچ دسمبرکوہوگی۔ راولپنڈی میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ بینرزاورپوسٹرزنے شہرکا نظارہ ہی بدل کررکھ دیا ہے،تیسرے مرحلے میں پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں راولپنڈی میں بھی پولنگ پانچ دسمبرکو ہوگی۔ شہرمیں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی رونقیں عروج پرہیں۔ سیاسی جماعتوں کے نامزد امیدواروں کے گلی، محلوں میں آویزاں پینافلیکس اورپوسٹرزشہریوں کی توجہ مبذول کیے ہوئے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بلدیاتی امیدواروں کی جانب سے عوامی مسائل حل کرنے کے صرف دعوے ہی کئے جاتے ہیں۔ عملا کچھ نہیں کیا جاتا۔ راولپنڈی کے شہری پانچ دسمبرکوبلدیاتی نمائندوں کا چناؤکریں گے۔ عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی امیدواروں سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں کہ شاید نچلی سطح پرہی انکے شنوائی ہوسکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog