وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصرجمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ قوم کے نونہالوں کو پولیو جیسی مہلک بیماری سے محفوظ رکھنا ہم سب کا قومی فرض ہے وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف انسداد پولیو مہم کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں تاکہ ماحول کو پولیو فری بنا کر معصوم بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں 14دسمبر سے شروع ہونے والی تین روز انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر ، ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر ، ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی ، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ حسنین شاہد شیرانی،ڈی او ایچ ڈاکٹر نعیم صادق ملہی ، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد جاوید ، ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر راؤ محمد خلیل،ٹی ایم او میاں اظہر جاوید ،پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر میاں جہانزیب ،ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ اور دیگر افسران موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ پولیو جیسے لاعلاج مرض سے بچوں کو عمر بھر کی معذوری کا خطرہ لاحق رہتا ہے پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں ابھی تک ہم پولیو پر قابو نہیں پاسکے انہو ں نے کہا کہ پولیو کی انسداد ی ویکسین کے دو قطرے ہماری اولادوں کو معذوری سے بچاسکتے ہیں محکمہ صحت کے افسران اور عملہ ضلع بھر کے4لاکھ99ہزار722پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو اپنے بچوں کی طرح پولیو سے محفوظ کریں انہوں نے کہا کہ یہ پیشہ ورانہ فرض کے ساتھ ایک بہت بڑی نیکی بھی ہے اسے صرف ایک نیکی سمجھ کر فرض انجام دیں اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ نے بتایا کہ گزشتہ پولیو مہم میں ضلع وہاڑی صوبہ بھر میں کارکردگی کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے اور ہم سو فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں کامیاب رہے انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے دوران 1238ٹیمیں پولیو کے قطرے پلانے کا فریضہ انجام دیں گی پولیو ٹیموں کی تربیت کا کام جاری ہے ان ٹیموں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں بنا دی گئی ہیں پولیو مہم 14دسمبر سے شروع ہو کر16کو اختتام پذیر ہو گی اس کے بعد ایسے بچوں کی تلاش کی جائیگی جو کسی وجہ سے پولیو کے قطرے پینے سے رہ گئے ہوں