پنجاب میں ون مین شو چل رہا ہے : چودھری پرویز الٰہی

Published on December 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

3
گجرات(یو این پی)مسلم لیگ ق  کے مرکزی  رہنما چودھری  پرویز  الہیٰ کا کہنا ہےکہ  پنجاب میں ون مین شو چل رہا ہے،وزرا کی طرح بلدیا تی نمائندوں کو بھی  اختیارات  نہیں ملیں گے ۔گجرات میں  نو منتخب چیئر مین ،وائس چیئرمین اور کو نسلرز سے خطا ب کر تے ہو ئے پرویز الہیٰ نے کہا کہ  حکومت  عوام کو ریلیف   دینے میں نا کام ہو چکی ہے، چالیس  ارب کے نئے ٹیکس لگا کر  قوم کو زندہ درگور کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اشتہا رات پر چلنے والی حکو مت نے ایک میگا واٹ بجلی پیدا نہیں کی  نندی پو ر پا ور پلا نٹ بھی بند پڑا ہے۔چودھری شجاعت   حسین کا اس موقع پر کہنا  تھا کہ   مئیر شپ کیلئے مشاورت کے سا تھ امیدواروں کا فیصلہ کیا جا ئیگا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog