بلدیاتی نظام لولا لنگڑا ہے ،قمر زمان کائرہ

Published on December 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 454)      No Comments

44
اسلام آباد(یوا ین پی) پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام لولا لنگڑا ہے۔ اختیارات نچلی سطح پرمنتقل نہیں کئے گئے۔ نظام کوانتظامی،معاشی اور سیاسی طورپرمضبوط کرنا ہوگا۔اسلام آباد میں سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ بلدیاتی نظام کو با اختیاراورمضبوط بنانے کیلئے تمام صوبوں کو کام کرنا چاہیے۔ اگرصوبائی حکومتوں نے اختیارات مقامی حکومتوں کو نہ دیئے تو عوام احتجاجاً سڑکوں پر آسکتے ہے۔ قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو لالہ موسی میں وارڈزکی چوبیس میں سے تیرہ نشستیں ملیں۔ ایک نشست کے نتیجے پراعتراض ہے جس پر لیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے کہ یہ کیس الیکشن ٹربیونل کی بجائے کمیشن خود سنے،الیکشن کمیشن نے ہماری تجویزمانتے ہوئے آئندہ ہفتے سماعت کی یقین دہانی کرائی ہے۔سابق وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کے دوران تصادم کا خطرہ ہے۔ الیکشن کمیشن سیکیورٹی کیلئے سخت انتظامات یقینی بنائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme