ضلع وہاڑی کے قومی اسمبلی کے چار حلقوں میں 20کروڑ روپے مالیت کے 290منصوبوں کی منظوری

Published on December 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 559)      No Comments

llll
وہاڑی( یواین پی) چیرمین ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی و ایم این اے سعید احمد خاں منیس نے ضلع وہاڑی کے قومی اسمبلی کے چار حلقوں میں 20کروڑ روپے مالیت کے 290منصوبوں کی منظوری دے دی۔ منصوبوں میں نالی ، سولنگ ، سیوریج کے 124منصوبے ، بجلی فراہمی کے 154، پینے کے صاف پانی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے 4منصوبے اور جنازہ گاہ کی تعمیر کے 3منصوبے شامل ہیں ۔ ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر وہاڑی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ ، ایم این اے طاہر اقبال چوہدری ، ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں کے نمائندہ محمد رمضان، ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ ڈاکٹر محمد غیاث، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ حسنین شاہد شیرانی ، سب انجینئر لوکل گورنمنٹ طارق حبیب ، ایس ڈی او واپڈا اصغر ڈوگر اور سابق تحصیل ناظم میلسی عاصم سعید منیس نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین سٹیرنگ کمیٹی سعید احمد خاں منیس نے محکمہ لوکل گورنمنٹ ،محکمہ واپڈا کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مفاد کے ان منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں۔ منصوبو ں کے تعمیراتی معیار پر خصوصی توجہ دی جائے اور افسران ان منصوبوں کا خود بھی وقتاً فوقتاً معائنہ کریں اور تعمیراتی نقائص کا موقع پر جائزہ لے کر انہیں دو رکرائیں۔ سعید احمد خاں منیس نے واپڈا حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ بجلی کی فراہمی کے ان منصوبوں کو تاخیر کا شکار نہ کریں اور جنوری 2016کے آخر میں ان منصوبوں کو یقینی طور پر مکمل کیا جائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فنڈزکو عوام کی امانت سمجھتے ہوئے دیانت داری سے فنڈزکو استعمال کریں اور منصوبوں کی پائیداری کو یقینی بنائیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme