رحیم یارخان(یواین پی)بلدیاتی انتخابات میں ضلع کونسل میں پیپلزپارٹی کی فتح ‘ مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے مخدوم خسروبختیارکووزارت کاقلمدان ملنے کے امکانات کم ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی مرکزی قیادت نے ضلع رحیم یارخان میں بلدیاتی انتخابات کے دوران مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کوکامیاب کرانے کاٹاسک ایم این اے مخدوم خسروبختیارکوسونپاتھاتاکہ وہ مخدوم سیداحمدمحمودکے مقابلے انتخابی مہم کومضبوط بنایاجاسکے‘ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے مکمل ہونے کے بعد پیپلزپارٹی نے ضلع کونسل سطح پر66یونین کونسلزمیں شاندارفتح حاصل کرلی ہے جس کے بعد بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ کے امیدواروں کی کامیابی کے عوض ایم این اے مخدوم خسروبختیارکوممکنہ طور پرملنے والاوزارت کاقلمدان خطرے میں پڑگیاہے اورمخدوم خسروبختیارکے بلدیاتی انتخابات کے دوران ملک سے باہررہنے پرحلقہ کے عوام میں بھی تشویش پائی جارہی ہے۔