ملتان(یو این پی)مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے کیلئے عمران خان کافی ہیں پی ٹی آئی ملتان اپنے گڑھ میں بری طرح شکست سے دوچار ہوئی ہے دھاندلی پی ٹی آئی کا قومی نعرہ بن چکا ہےمیرے داماد کی شکست کو ایشو بنایا جارہا ہے۔تفصیلات کےمطابق ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی پاکستان کو ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کو زیادہ اختیارات ملنے چاہیے۔ میاں برادران کو بلدیاتی الیکشن کی جیت پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آمریت کی بجائے مشاورت سے فیصلے کیا کریں عمران خان سرمایہ کاروں کے کہنے پر دھرنے نہ دیا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے داماد کیلئے کسی سے ووٹ نہیں مانگا ہار کا خواہ مخواہ ایشو بنایا جارہا ہے۔جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں در حقیقت پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہار گئی تھی پی ٹی ائی نے دھاندلی کے خلاف کے پی کے میں مظاہرے کیوں نہیں کیے پی ٹی آ ئی اپنےسیاسی گڑھ ملتان سے بھی بری طرح شکست سے دوچار ہوگئی مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ دھاندلی تحریک انصاف کا قومی نعرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست سے کبھی الگ نہیں رہ سکتا بھرپور طریقہ سے سیاست میں حصہ لوںگا۔