وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی

Published on December 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 419)      No Comments

333
کراچی(یو این پی) وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر پیر کے روز کراچی پہنچ رہے ہیں، دورہ کے دوران وزیر اعظم امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف پیر کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے جہاں وہ گورنر ہاؤس میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن اور امن و امان سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی رینجرز بلال اکبر، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر سمیت دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں اس بات کا قومی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جا سکتے ہیں۔ –

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes