جھنگ، فائرنگ کرنے کے الزام میں 19 افراد کے خلاف مقدمہ درج

Published on December 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,065)      No Comments

index
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ کوتوالی کی پولیس نے الیکشن کے روز راہ حق گروپ کے رہنما ء کی رہائش گا پر فائرنگ کرنے اور پتھراؤ کرنے کے الزام میں نو نامزد ملزموں سمیت 19 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔یہ مقدمہ راہ حق گروپ کے کارکن محمد اکرم کی درخواست پر درج کیا گیا۔پولیس کو دی گئی درخواست کے مطابق محمد اکرم اپنے ماموں امتیاز کے ہمراہ محلہ بڈھے والے میں مولانا محمد احمد لدھیانوی کی رہائش گا پر موجود تھا کہ مسلح افراد نے گھر کے سامنے آ کر نعرے بازی اور سیکورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کے ساتھ لڑائی جھگڑا شروع کر دیا ۔اس دوران ملک محمد سعید ،بلال ،عامر ،عمیر ،سمیع ،سمیر ،عثمان ،حمزہ اور محمود عرف مودی نے وارڈ 35 سے راہ حق کے امید وا اسلم گجر کے اشتہارا ت پھاڑ دئے اور ملک محمد سعید کے گھر کی چھت سے ان پر فائرنگ اور پتھراؤ کیا ۔

ضلع کونسل جھنگ کی 91 یونین کونسلوں میں سے 73یونین کونسلوں پر آزاد امیدوار کامیاب
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع کونسل جھنگ کی 91 یونین کونسلوں میں سے 73یونین کونسلوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن نے صرف 18 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے کامیاب ہونے والے امیدوار وں میں یونین کونسل 15 فلک شیر قدیانہ،یو سی 19 سے رانا اظہر حسین ،یوسی 21 سے امیر احمد ،یوسی 25 سے محمد صدیق ،یو سی 32 سے سلیم عباس ،یو سی 34 سے عنصر عباس اکیرہ ،یو سی 35 سے محمد اقبال دولتانہ ،یو سی 38 سے سید محمد عباس شاہ ،یو سی 48 سے عبدالناصر ،یو سی 50 سے اقتدار مہدی حیات،یو سی 53 سے عمر علی جوتا،یوسی 69 سے مظہر عباس ،یو سی 75 سے جابر علی خان ،یو سی 72سے حیدر سیال ،یو سی 73 سے محمد علی رضا خان ،یو سی 76 سے پیر مولان محمد حسن شاہ ،یو سی79 سے چوہدری محمد افضل چدھڑ،یو سی 80 سے حاجی سلطان وجہی شامل ہیں ۔یونین کونسل ایک سے اسد حیات ،یو سی دو سے اشرف علی ،یو سی تین سے محمد یعقوب ،یو سی چار سے رحمت اللہ ،یو سی پانچ سے احمد نواز یو سی چھ سے کریم بخش ،یو سی سات سے فرحت حسنین شاہ ،یو سی آٹھ سے اسلم بھروانہ ،یو سی نو سے محمد اشرف خان ،یو سی 10 سیغلام حیدر ،یو سی 11 سے واجد علی خان ،یو سی 12سے رضا حسین ،یو سی 13 سے چوہدری حاکم علی جٹ ،یو سی 14 سے اسلم پرویز ،یو سی 16 سے محمد حسین ،یو سی 17 سے عتیق الرحمٰن ،یوسی اٹھارہ سے خواجہ ضیاالدین ،یو سی 20 سے غلام شبیر طاہر،یو سی 22 سے سید صفدر علی شاہ ،یو سی 23 سے ممتاز حسین ،یو سی 24سے محمد جہانگیر بطور آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔آزاد امیدواروں میں کامیاب ہونے والے دیگر حضرات میں یو سی 26 سے عمر دراز خان ،یو سی 27 سے لیاقت علی ،یوسی 28 سے ریاض حشمت ،یوسی29 سے عقیل عباس شاہ ،یو سی 30 سے مشتاق حسین ،یو سی 31 سے اشرف جھرکی ،یو سی 33 سے افتخار احمد بوسلانہ ،یو سی 36 سے سید طاہر عباس شاہ ،یو سی 37 سے چراغ حسن آزاد ،یو سی 39 سے سید عباس خان ،یو سی 48 سے عبدالرحمٰن ،یوسی 44سے محمد حیات خان ،یو سی 45 سے عادل حسنین شاہ ،یو سی 46 سے شفقت عباس ،یو سی 47 سے فیصل تحسین ،یو سی 49 سے نور احمد خان شامل ہیں ۔اس کے علاوہ یو سی 51 سے سے زاہد اقبال ،یو سی 52 سے اسد عباس ،یو سی 54 سے حاجی زوار حسین ،یو سی 55 سے میاں محمد شریف کاٹھیا ،یو سی 56 سے جابر علی خان ،یو سی 57 سے شہباز علی ،یو سی 58 سے محمد سعداللہ خان ، یوسی 59 سے منظور حسین ،یو سی 60 سے منیر حسین ،یو سی 65 سے توقیر عباس ،یو سی 63 سے اختر عباس ،یو سی 68 سے خذر عباس خان ، یو سی 70 سے ظفر علی ، یو سی 71 سے مظفر عباس ،یو سی 74 سے صاحبزادہ حبیب سلطان ،یو سی 77 سے غلام قاسم خان سرگانہ آزاد حیثیت سے منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔اس طرح یو سی 78 سے مشتاق مہدی خان سیال ،یو سی 81 سے محمد کاشف عباس ، یوسی 82 سے چوہدری اسحاق ،یو سی 83 غلام قاسم خان ،یو سی 84 سے اقبال خان جبوآنہ ، یوسی 85سے نواب بابر خان سیال ،یو سی 86سے میاں محبوب احمد چیلہ ، یوسی 87 سے افتخار خان حسین ، یو سی یو سی 88 سے ارشاد قریشی ، یو سی 89 سے گل شیر ، یو سی 90 سے محمد نواز اکیرہ ،اور یو سی 91 سے سردار شہریار خان چئیرمین منتخب ہو ئے ہیں ۔

ریسکیو 1122جھنگ کا کام قابل ستائش ہے سروس سٹرکچر جلد نافذجدید مشینری خریدی جائے گی ڈی جی ریسکیو 1122پنجاب کاعملہ سے خطاب۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ریسکیو 1122 برگیڈیئر(ر)ڈاکٹرا رشد ضیاء نے ریسکیو 1122جھنگ کا دورہ کیا اور ریسکیو عملہ سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ریسکیو 1122نے پیشہ وارانہ مہارت کی بنا پرابتک لاکھوں لوگوں کی مدد کی اوراُن کی زندگیوں کو محفوظ بنایا ریسکیو 1122 کے تمام عملہ کا کا م یقین قابل ستائش ہے اُن کے ہمراہ ریجنل ایمر جنسی افیسر میاں رفعت ضیاء اورہیڈآف اپریشنز ایاز اسلم بھی موجود تھے ریسکیو 1122جھنگ کے چاک و چوبنددستے نے انہیں سلامی پیش کی اورا س موقع پرڈائریکٹر جنرل ارشد ضیاء نے ریسکیو 1122 جھنگ کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسرڈاکٹر طار ق سعید اور اُن کے تمام عملہ کی کارگردگی کا سراہااور اُ ن کو مزید بتایا کہ ریسکیو 1122کا سروس سٹرکچر جلد نافذلعمل ہو گااور اس کے ساتھ ساتھ ایمر جنسی سروس کا معیار بہتر بنانے کے لئے جدید مشینری بھی خریدی جائے گیااور آپ سب لوگ یونہی نہایت ایمانداری سے عوام کی خدمت کرتے رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes