وفاقی حکومت کاواپڈانادہندگان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کافیصلہ

Published on December 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 406)      No Comments

wapda
اسلام آباد(یواین پی)وفاقی حکومت کاواپڈانادہندگان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کافیصلہ۔ریکوری اہداف کاحصول یقینی بنانے کے لیے بھی ہدایات جاری کردی گئیں۔تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام کوبلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لیے واپڈابجلی نادہندگان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کافیصلہ کیاہے اس سلسلہ میں میپکوسرکل سمیت ملک بھرکے میپکوانتظامیہ، ایکسےئنز، ایس ڈی اوزاورلائن سپرنٹنڈنٹس کوہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ریکوری مہم کوبہتربناتے ہوئے مقررہ اہداف کی تکمیل یقینی بنائیں اورروزانہ کی بنیادپررپورٹس سیکرٹری پانی وبجلی کوارسال کریں کسی بھی قسم کی غفلت یالاپرواہی برداشت نہ کی جائے گی جبکہ ریکوری اہداف حاصل نہ کرنے والے افسران واہلکاران کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی حکومتی احکامات پرمیپکوسرکل آفس رحیم یارخان نے عملدرآمدشروع کردیاہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题