جھنگ ، چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چھے افراد ملبے کے نیچے دب گئے۔

Published on December 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 728)      No Comments

res
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق جھنگ سٹی شریں چوک میں خستہ ہالی کے باعث مکان کی چھت گرگئ جس سے ایک ہی خاندان کے چھے افراد ملبے کے نیچے دب گئے جن میں عارف عمر 30 نازیہ عمر 25سال احمد عمر 02سال علی عمر 03سال طاہر عمر 27سال ثناء عمر 02سال شامل ہیں ٰ ریسکیو1122نے تین گھنٹے کے کامیاب آپریشن کے تما م افراد کو زندہ باہر نکال لیا جس کے ساتھ ہی ہر طرف اللہ اکبر اور ریسکیو 1122 زندہ باد کی صدائیں لگنے لگیں ریسکیو 1122 نے تمام افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ھیڈکواٹرہسپتال جھنگ منتقل کیاجہاں اُنہیں مکمل علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا

دھندکے باعث ٹریفک کے مختلف حادث میں 12 ا فرا د شدیدزخمی۔
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دھندکے باعث چھے روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں گوجرہ روڈ 01 بھکر روڈ 02 سرگودہا روڈ 01 ٹوبہ روڈ 02واقعات شامل ہیں ان حادثات میں 12 ا فرا د شدیدزخمی اور ایک شخص مو قع پر ہی دم تور گیاتمام زخمی افراد کو ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes