کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے۔ حالات حاضرہ پہ رشید احمد نعیم کی تحریر

Published on December 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 459)      No Comments

index
صدر پا کستا ن اور وز یر ا عظم پا کستا ن اپنے اپنے بیا نا ت میں ا کثر عو ا م پر زور د یتے ر ہتے ہیں کہ وہ ا لیکشن میں د یانتد ا ر قیا د ت کا انتخا ب کر یں ۔ ان کے بیا نا ت پڑھ کر میر ے دل میں خیا ل پید ا ہو تا ہے کہ اگر عو ام نے ان کی ا پیل پرلبیک کہتے ہو ئے و و ٹ کا استعما ل کیا تو پھر کو نسا حکو متی نما ئند ہ ہے ،جو منتحب ہو کر ایو ان میں جا ئے گا کیو نکہ حکو مت میں رو شن خیا ل تو بہت ہیں مگر د یا نتد ا ر نا یا ب ہیں ۔ اگر حکو مت اور اتحا د ی جما عتو ں کے سر کر دہ افر اد کے ما ضی وحا ل کا بغو ر جا ئز ہ لیا جا ئے تو ان کی ا کثر یت نیب زدہ ، اقتد ار پسند اور جد ید سٹا ئل میں گھو منے وا لے لو ٹو ں کی ہے ۔ وفاق اور صوبوں میں منہ پھٹ ،بے لگا م ،عقل و شعو ر سے عا ری کھلنڈر ے وزراء کی تو بہتا ت ہے مگر محد ب عدسے کی مد د سے تلا ش کر نے پربھی کو ئی د یا نتد ار و ز یر نظر نہیں آ ر ہا ہے ۔انہی غیر سنجید ہ و زراء کی بد و لت آج ملک میں چو روں ، سمگلر وں ڈا کو ؤ ں اور ذخیر ہ اندو زو ں کا راج ہے بلکہ کبھی کبھی تو یہ ا حسا س ہو نے لگتا ہے کہ شا ید یہ ملک ایسے ہی لو گو ں کے لیے رہ گیا ہے با قی سب تو یہا ں سپئیر پا ر ٹس ہیں ۔ حکو مت جتنی توانائیاں ا مر یکہ کی فرما ں بر داری میں صر ف کر رہی ہے اگر اس کا ۱۰ فیصد و طنِ عز یز کی عو ام کے لیے ا ستعما ل کی جائیں تو ملک میں تر قی و خو شحا لی لا ئی جا سکتی ہے ۔ حکو مت ا غیا ر کی خو شنو دی کے لیے جتنے و سا ئل خر چ کر رہی ہے اگر ان کا عشرعشیربھی چو رو ں ، ڈا کو ؤ ں ،سمگلر وں ، ذخیر ہ اندوزو ں اور جر ا ئم پیشہ افراد کے خلاف استعمال کیا جایا توملک امن کا گہوارہ بن سکتاہے۔مگر حکومتی وزراء کو اپنے’’ اللوں تللوں‘‘ سے ہی فرصت نہیں ،جس کی وجہ سے عوام دہشت گردی،پولیس گردی،وڈیرہ شاہی اور نوکر شاہی کے ہاتھوں پس رہی ہے جبکہ مہنگائی کا جن شہریوں کی کھال اتارنے کے لیے منہ کھولے ہوئے ہے۔ایک طرف انسانیت دشمن دہشت گرد بے رحمی سے شہریوں کو بارود کا نشانہ بنا رہے ہیں تو دوسری طرف حکمران سفاکی سے اپنے غریب عوام پر مہنگائی کے پے درپے بم گرا رہے ہیں تاکہ عوام کو حکومتی تباہ کاریوں کے بارے میں سوچنے کا موقع ہی نہ ملے۔قارئین خود ہی اندازہ کریں کہ ان حالات میں اگر دیانتدار قیادت آ گئی توپھران حکمرانوں کا کیا بنے گا؟؟؟امید ہے کہ حکمران اس طرح کی اپیل کرنے سے پہلے اپنے بارے میں ضرور سوچ لیا کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes