اسلام آباد (یو این پی )وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف آج تین روزہ دورے پر ترکمانستان جائیں گے جہاں ان ملاقات ترکمانستان کی اعلیٰ قیادت سے ہو گی۔ ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے دورے میں ترکمانستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،تجارتی تعاون اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کریں گے ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم کے دورے کے لیے ائیر بس 320کو سٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے .