لاہور(یو این پی)وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں16دسمبرکودہشت گردی کاواقعہ رونماہوسکتاہے اس لئے سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جائیں،نجی ٹی وی کے مطابق 16دسمبرکودہشتگردخودکش حملہ یافائرنگ کرکے کسی تعزیتی اجلاس کونشانہ بنا سکتے ہیں ،رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے اہم اطلاع پر پنجاب حکومت کوہائی الرٹ رکھنے کانوٹس جاری کردیا،وزارت داخلہ کے الرٹ کے بعد صوبے بھر میں سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جس کے پیش نظر صوبے بھرمیں الرٹ جاری کردیاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پنجاب میں 16دسمبرکودہشتگردی کے خطرے کاالرٹ جاری کردیاگیا،دہشتگردتنظیموں نے پنجاب میں دہشتگردکارروائی کامنصوبہ افغانستان میں بنایاہے ،16دسمبرکودہشتگردخودکش حملہ یافائرنگ کرکے کسی تعزیتی اجلاس کونشانہ بنایاجاسکتاہے ،رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کوہائی الرٹ رکھنے کانوٹس جاری کردیا،واضح رہے کہ 16دسمبر2015ءکودہشتگردوں نے پشاورآرمی پبلک سکول پرحملہ کرکے 140کے قریب بچوں کوشہیدکردیاتھا۔