ججز نظر بندی کیس، پرویز مشرف کو حاضری سے پھر استثنیٰ مل گیا

Published on December 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments

اسلام آباد (یوا ین پی)ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف کوایک مرتبہ پھر حاضری سے33 استثنیٰ مل گیا ، سابق صدر کے وارنٹ منسوخی سے متعلق درخواست پر سماعت نہ ہو سکی۔جمعہ کونسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام نے ججز نظر بندی کیس کی سماعت کی، سابق صدر کی جانب سے میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس پر پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ہر سماعت پر ملزم کی جانب سے بیماری کی ایک ہی نوعیت کی درخواست دائر کی جاتی ہے۔تاہم عدالت نے پرویز مشرف کی حاضری سے ایک دن کی استثنیٰ منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت آٹھ جنوری تک ملتوی کر دی۔ پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی کی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث وارنٹ منسوخی کی درخواست پر سماعت نا ہو سکی، پراسیکیوٹر نے تفتیشی افسر کو چالان جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes