پاکستان اے اور انگلینڈ لائنز کے مابین چوتھا ٹی 20 میچ اتوار کو کھیلا جائے گا

Published on December 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,105)      No Comments

ckدبئی (یواین پی) پاکستان اے اور انگلینڈ لائنز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین چوتھا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اے کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں گرین شرٹس نے انگلینڈ لائنز کو 7 وکٹوں سے ہرایا۔ دوسرے میچ میں انگلینڈ لائنز نے عمدہ کم بیک کیا اور 41 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز برابر کر دی مگر تیسرے میچ میں پاکستان اے نے انگلش ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ایک بار پھر سیریز میں سبقت حاصل کر لی۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 16 دسمبر کو آئی سی سی اکیڈمی، دبئی میں کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy