جھنگ (یواین پی) نا اہل ریٹرننگ آفیسرکی پھرتیاں وارڈ نمبر18کے اصغر خان کو کونسلر کے ایک ہی امیدار کو گول میز نشان الاٹ کرنے کے بعد دو اضافی نشان آری اورکھڑپیچ نشان کے بیلٹ پیپر پرنٹ کرا دئے تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر18 کے کونسلر اصغر خان مغل کوریٹرننگ آفیسر نے دوسرے امیداروں کے سامنے گول میز الاٹ کیا تھاجب کہ الیکشن والے دن ایک ہی وارڈ کے مرد پولنگ اسٹیشن سوئی گیس دفترمیں کھڑپیچ کا نشان جبکہ محلہ الفیصل کالونی انہار کالونی کے پولنگ اسٹیشن پر گول میز کے گرلز ائی سکول کے پولنگ اسٹیشن پر آری کے بیلٹ پیپر چھپوائے گئے مختلف نشانات کی وجہ سے آزاد امیدارکے ووٹروں کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور الیلشن کمپین پر خرچ کئے جانے والی خطیر رقم بھی ضائع ہو گئی اور ذہنی کوفت اٹھانا پڑی جب کہ آزاد امیدار اصغر خان مغل نے صحافیوں کو بتایا کہ الیکشن والے دن میں نے پریذائیڈنگ آفیسر کو اپنے دوسرے غلط نشان کے بارے آگاہ کیا تو اس نے کہا کہ اس میں ہماری غلطی نہ ہے جب کہ ریٹرننگ آفیسر اور پرنٹنگ والوں کی غلطی ہے جب کہ متعلقہ ریٹرننگ آفیسر طارق لک کو تینوں نشان کے تحریری ثبوت ساتھ لگا کر دوبارہ الیکشن کروانے اور نوٹیفیکیشن رکوائے جانے کا بھی مطالبہ کر دیا گیا ہے