سیالکوٹ( نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس مقصود احمد لون انتہائی دیانتدار اور فرض شناس آفیسر ہیں اور سیالکوٹ کے عوام ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ناروے سے آئے اوورسیز پاکستانی رانا بختیار احمد نے سیالکوٹ کے ڈی ایس پی مقصود احمد لون سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پنجاب اور دیگر صوبوں کی پولیس مقصود احمد لون کی طرح اپنے فرائض سرانجام دے تو پاکستان کے ہر گلی محلے میں امن کا قیام ممکن ہوجائے۔ رانا بختیار نے مقصود احمد لون کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے بتایا کہ بیرونِ ملک سے آئے اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ڈی ایس پی سیالکوٹ مقصود احمد لون کی خدمات گراں قدر ہیں۔ مقصود احمد لون کی زیرِ قیادت سیالکوٹ پولیس مجرموں کے خلاف فوری کاروائی کرتی ہے اور سیالکوٹ کے عوام سکون کی نیند سوتے ہیں۔ رانا بختیار نے ڈی ایس پی مقصود احمد لون کو پنجاب پولیس کے لیے رول ماڈل قرار دیا۔