دہشتگردی کیخلاف 34مسلمان ممالک کا اتحادکااعلان

Published on December 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 401)      No Comments

news-1450167483-6031_largeدبئی…. پاکستان نے عرب دنیا کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیااور دہشتگردی کیخلاف لڑنے کے لیے 34مسلمان ممالک کا نیا فوجی اتحاد تشکیل دینے کاباضابطہ اعلان کردیاجس کی مانیٹرنگ کے لیے سعودی دارلحکومت ریاض میں ایک مشترکہ کنٹرول روم قائم کیاجائے گا، اس اتحادکی قیادت متحدہ عرب امارات کے تعاون سے سعودی عرب کرے گا۔
اماراتی و عرب میڈیاکے مطابق سعودی عرب میں مسلمان ممالک کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں دہشت گردی کی بیخ کنی اور عالمی امن وسلامتی کو یقینی بنانے کے لیے موثر حکمت عملی وضع کرنے اور دوست ممالک میں باہمی رابطوں کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ریاض میں قائم ہونیوالے مانیٹرنگ روم سے نہ صرف دہشت گردی کی مانیٹرنگ کی جائے گی بلکہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مکمل حکمت عملی وضع کرتے ہوئے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
ریاض میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی ، انسانیت کے خلاف وحشیانہ جرائم اور فساد فی الارض ناقابل معافی جرائم ہیں جو نہ صرف انسانی نسل کی تباہی کا موجب بن رہے ہیں بلکہ بنیادی حقوق کی پامالی اور انسانی عزت و احترام کے لیے بھی نہایت خطرناک ہیں۔ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے تمام مسلمان ممالک سعودی عرب کی قیادت میں متحد ہیں،دہشت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔نئے اتحاد نے اقوام متحدہ کے چارٹرکی شقوں ،اسلامی تعاون تنظیم کے چارٹرپر عمل درآمد کرتے ہوئے دیگر بین الاقوامی کنونشنوں میں دہشتگردی کے خاتمے کی کوشش کی جائے گی ۔
سعودی عرب کے علاوہ اردن، متحدہ عرب امارات، پاکستان، بحرین، بنگلہ دیش، لبنان، ترکی، چارڈ، توگو، تیونس، جیبوتی، سنیگال، سوڈان، سرالیون، صومالیہ، گابون، گینیا، فلسطین، قطر، کویت، دارفر، لیبیا، مالدیپ، مالی، ملائیشیا، مصر، مراکش موریتانیہ، نائیجیریا، یمن اور یوگنڈا شامل ہیں جبکہ جمہوریہ انڈونیشیا سمیت 10 دوسرے مسلمان ممالک نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے اسلامی ممالک کے اتحاد کی تائید کا اعلان کرتے ہوئے اس میں شمولیت کا عندیہ دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题