جھنگ کی خبریں یواین این پاکستان کے ڈسٹرکٹ رپورٹر سے

Published on December 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 580)      No Comments

ghhجھنگ کی خبریں یواین این پاکستان کے ڈسٹرکٹ رپورٹر سے
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گورنمنٹ پرائمری سکول چک 506میں کمرے اور چار دیواری نہ ہونے کے باعث طالب علم مسائل اور سیکورٹی خدمات کا شکار ہیں ۔جھنگ شہر سے چار کلو میٹر کے فاصلے پر واقع گورنمنٹ پرائمری سکول چک 506 ج ب میں چار خواتین اور پانچ مرد اساتذہ کے علاوہ 279 طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔اس سکول میں دو کمرے ہیں جبکہ اس کی چار دیواری چھ ماہ قبل مخدوش ہونے کی وجہ سے منہدم ہو گئی تھی جسے دوبارہ تعمیر نہیں کیا گیا۔اسی سکول میں زیر تعلیم دو طلبہ کے والد فتح محمد نے میڈیا کو بتایا کہ سکول میں کمروں اور دیوار کی تعمیر کیلئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو اگست میں درخواست دی گئی تھی تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی اقدام نہیں کیا گیاہے۔فتح محمد نے محکمہ تعلیم کے حکام اور ڈی سی او سے اپیل کی ہے کہ سکول کے کمروں اور چار دیواری کیتعمیر کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تا کہ طالبعلم موسم کی شدت سے محفوظ رہ سکیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)خادم پنجاب رورل روڈز پروگرام کے تحت ایک ارب روپے سے زائد کی لاگت سے 15 سڑکوں کی تعمیر جاری ہے ۔ایکسئین صوبائی شاہرات ڈویژن جھنگ انجینئیر اعجاز احمد شیخ کے مطابق یہ سڑکیں ٹوبہ ٹیک سنگھ ،چنیوٹ اور جھنگ کے مختلف دیہی علاقوں میں تعمیر کی جارہی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ دیہی روڈز پروگرام کے پہلے مرحلے میں تقریبا ایک ارب روپے کی لاگت سے پراونشل ہائی وے ڈویژن نے چنیوٹ ،جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 22 سڑکیں مکمل کارپٹ کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دیہی روڈز پروگرام کے تحت چنیوت کی ایک سڑک بحالی اور کشادگی ناگل پل تا چہولہ پل براستہ بھگت بنگلو تقریبا تقریبا 17 کروڑ 77لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کی جائے گی۔جھنگ کی کشادگی و بحالی تعمیر سڑک گنجی پل تا چک 233 ،کشادگی و بحالی سڑک جھنگ ،سرگودھا روڈ ،کوٹ عیسیٰ شاہ براستہ لانگ شمالی سندرانہ موڑ ،تعمیر سڑک تھانہ موڑ اٹھارہ ہزاری تا عمرانہ ،آستانہ بوائز ہائی سکول ،گرلز ہائی سکول تا سول ہسپتال واصو آستانہ ،حق باہو کالونی ،تعمیر سڑک جھنگ ٹوبہ روڈ تا گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول مختار آباد براستہ موضع باجے والا ،راؤ کالونی ،چک گھمنانہ ،تعمیر سڑک گوجرہ روڈ آٹھواں میل کھنڈ موڑ تا 466 سمیت آٹھ مختلف سڑکیں تقریبا 41 کراڑ 60 لاکھ روپے سے تعمیر و کارپٹ کی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اقام متحدہ کے عالمی ادارے یونیسف کی جانب سے سکولوں کے طلبہ کیلئے کھیلوں اور سٹیشنری کا سامان فراہم کیا گیا ہے۔ذارئع کے مطابق محکمہ تعلیم کو فراہم کئے گئے اس سامان میں بچوں کیلئے کرکٹ ،بیڈ منٹن ،ٹیبل ٹینس ،سمیت دیگر کھیلوں حوالے سے سپورٹس کٹ ،کاپیاں ،پین ،پینسلیں اور سٹیشنری کا دیگر سامان شامل ہیں ۔یہ سامان ایجوکیشن کمپلیکس پہنچ چکا ہے جسے آئندہ چند دنوں میں ضلع بھر کے ایک ہزار چھ سو ایک سکولوں میں بھجوا دیا جائے گا۔یہ امدادی سامان عالمی ادارے کی جانب سے ضلع بھر کے سکولوں میں تعلیم اور جسمانی نشونما کے فروغ کیلئے بھجوا دیا گیا تا کہ سرکا ری سکولوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان علماء کونسل کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانامحمدصابرنوازکابیٹاگزشتہ دنوں علالت کے بعدوفات پاگیا تھا،عیدگاہ میں نمازجنازہ کے بعدانہیں نزدیکی قبرستان میں تدفین کردیاگیا۔ان کی وفات پرپنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ شبیراحمدعثمانی،ضلعی سرپرست اعلی صاحبزادہ پیرسیدعطاء الراحمن،صدرمولاناعبدالمالک فاروقی،جنرل سیکرٹری مولاناعبدالعلیم حقانی،ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن حافظ سیف اللہ خالدچشتی ودیگرنے گہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اورلواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعابھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹرپورٹر)ضلع کونسل ہال میں آرمڈ فورسز ،آرمی پبلک سکول اورمحکمہ پولیس کے ملازمین جنہوں نے دہشت گردی کے خلا ف جام شہادت نوش کیا ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جھنگ کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب میں ڈی سی او نادرچٹھہ ،ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو ،ڈی او سی ہارو ن الرشید سول اورپولیس افسران ،سول سوسائٹی اورمعززین علاقہ نے شرکت کی ۔تقریب میں پاکستان آرمی کے نائب صوبے دار گل بہار ،جب کہ سولجرز ،عمران خان ،شبیر عباس ،محمد امتیاز ،آصف عباس ،محمد ظہیر ،عامر عباس مہتاب علی ،سعید احمد اورمحمد یسین کی بیواؤ ں اورفیملیز کو شیلڈ ز اورسہولت کارڈ اورگفٹ ہیمپرز تقسیم کیے گئے ۔اس موقع پر ڈی سی او نادرچٹھہ نے کہاکہ ان سہولت کارڈز پر شہداء کے لواحقین کو ٹرانسپوٹ ،ریستورانوں اوردیگر تجارتی مراکز سے رعایتی نرخوں پر اشیاء ضروریات میسر آئیں گئیں ۔مزید برآں تمام محکموں کے سربراہان ترجیحی بنیادوں پر ان کے مسائل حل کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ کسی شکایت کی صورت میں سہولت کار ڈپر درج ان کے فون نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔تقریب میں مختلف سکولوں میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریر ی مقابلہ جات ،ٹیبلو ز کے ونر زمیں شیلڈ تقسیم کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes